ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور پالی ٹکنک کالج میں طلبا کے لئے تجارتی تربیتی بیداری پروگرام کا انعقاد

مرڈیشور پالی ٹکنک کالج میں طلبا کے لئے تجارتی تربیتی بیداری پروگرام کا انعقاد

Thu, 02 Feb 2017 17:05:23    S.O. News Service

بھٹکل:2/فروری    (ایس او نیوز) کرناٹکا حکومت ضلع دستکاری اور اقتصادی محکمہ کاروار، بھارت سرکار سمودایا ابھرودھی منصوبہ جات اور این ایس ایس شعبہ آر این ایس پالی ٹکنک مرڈیشور کے اشتراک سے یکم فروری کوڈپلوما فائنل میں زیر تعلیم طلبا کے لئے  تجارتی تربیتی  بیداری پروگرام کا انعقاد ہوا۔

ڈی آئی سی کاروار کے معاون ڈائرکٹر ناگراج نایک نے پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلبا سرکاری ملازمتوں کا انتظارکئے بغیر خود  تجارتی میدانوں میں آگے بڑھ کر سرمایہ داری کرتے ہوئے دوسروں کو روزگار فراہم کرنے کی اپیل کی ۔ انہوںنے طلبا سے کہاکہ حکومتیں دستکاری اور صنعت کاری کے لئے ترغیب دیتے ہوئے کئی سہولیات اور رعایتیں دیتیں ہیں۔ ایم ہیگڈے نے پروگرام کی صدارت کی۔ ڈائس پر مہمان خصوصی کے طورپر پالی ٹکنک کے پرنسپال سنتوش آر اے ، دستکاری آفیسر وینکٹیش ایس، کے مری سوامی نائب پرنسپال  اور این ایس ایس آفیسر دینیش آچاریا موجود تھے۔ پروگرام سے پہلے دینیش آچاریا نے پرارتھنا کی ، کے مری سوامی نے استقبال کیا۔ پرکاش جے سی شکریہ اداکیا۔


Share: